Khabren News.com

Be Updated

کورونا وائرس بھارت کے آئی سی سی امپائر درخت پر چڑھ کر بیٹھ گئے

بھارت سے تعلق رکھنے والے ممبئی کے شہری اور آئی سی سی امپائر درخت پر چڑھ کر بیٹھ گئے، یہ اس وجہ سے نہیں کہ انہیں پھل توڑنا تھے بلکہ موبائل کے سگنل نہ آنے پر انہیں یہ سب کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق انل چودھری اترپردیش کے علاقے شاملی میں واقع کاندھلہ کے گاؤں ڈاگرول سے تعلق رکھتے ہیں، وہ تقریبا20 دن پہلے اپنے گاؤں آئے تھے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے گاؤں میں ہی پھنس گئے ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کرکٹ ٹھپ ہوگئی تو یہ بھارتی آئی سی سی امپائر انل چودھری کو پیڑ پر چڑھنا پڑگیا،انل چودھری دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈي ڈی سی اے) سے وابستہ ہیں اور دہلی میں رہتے ہیں۔

وہ ہندستان کے بین الاقوامی امپائروں میں ایک ہیں، انہوں نے بھارت کے بین الاقوامی میچوں اور آئی پی ایل میچوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے ہیں۔

فلحال کورونا کی وجہ سے ہرطرح کی کرکٹ ٹھپ ہے اور آئی پی ایل بھی 15 اپریل تک ملتوی ہے اور اس کے شروع ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں، جس کی وجہ سے بین الاقوامی امپائر انل چودھری کو عجیب و غریب حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ان کے گاؤں میں موبائل نیٹ ورک کا بہت بڑا مسئلہ ہے ، جس سے انہیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، گاؤں میں نیٹ ورک ٹھیک سے نہیں آتا جس کی وجہ سے وہ بین الاقوامی امپائروں کی ویڈیو کانفرنسنگ سے منسلک نہیں ہو پاتے۔

نیٹ ورک کے حصول کے لئے انل چودھری کو کھیتوں کی طرف جانا پڑتا ہے اور سگنل حاصل کرنے کے لئے درخت پر بھی چڑھنا پڑتا ہے۔ درخت پر چڑھنے سے کچھ بات تو ہو جاتی ہے لیکن انٹرنیٹ کی رفتار بہت کم رہتی ہے۔

Please follow and like us:

Corona Virus Current Status in Pakistan

Follow all SOP. Keep social distancing, Wear mask