Khabren News.com

Be Updated

کرونا وائرس کی وبا دنیا میں بدامنی، تشدد بڑھا سکتی ہے،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیخش نے کرونا وائرس کی عالمی وبا کو نسلوں کی جنگ اور دنیا کے امن و سلامتی کیلئے خطرہ  قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ وبا معاشرے میں بدامنی اور تشدد بڑھا سکتی ہے جس کی وجہ سے دنیا کی بیماریوں سے نمٹنے کی صلاحیت کمزور پڑ جائے گی۔

اقوام متحدہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ عالمی تنظیم کی 75 سالہ تاریخ میں یہ کڑا ترین امتحان ہے, اور یہ وبا پہلے ہی بین الاقوامی و مقامی سطح کے تنازعات کو کم کرنے کی کاوشوں میں رکاوٹ حائل کرچکی ہے۔

سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیخش نے کہا کہ دینا پہلے ہی معاشی و سماجی مسائل سے دوچار تھی لیکن اس وبا نے امن و سلامتی کے قیام کیلئے بھی ایک بڑا خطرہ کھڑا کردیا ہے۔

 جنرل انتونیو گوتیخش نے متنبہ کیا کہ اس وبا کے باعث دہشت گرد حملے بڑھنے کے ساتھ قومی اداروں پر سے عوام کا اعتماد اٹھنے، معاشی عدم استحکام پیدا ہونے اور ممالک میں انتخابات کے التواء کی صورت میں سیاسی کشمکش درپیش ہونے جیسے معاملات کے سر اٹھانے کے بھی خدشات ہیں۔

جنرل انتونیو گوتیخش کہنا تھا کے ایسی سنگین صورتحال میں امن و سلامتی کے مسائل کم کرنے کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا کردار انتہائی اہم ہوگا۔

Please follow and like us:

Corona Virus Current Status in Pakistan

Follow all SOP. Keep social distancing, Wear mask