Khabren News.com

Be Updated

کرونا لاک ڈاؤن، سڑک پر رکھا کچرے دان ہوا میں ایک تصویر نے سب لوگوں کو پریشان کردیا

انٹرنیٹ پر آئے روز ایسی انوکھی تصویریں وائرل ہوتی ہیں, جو صارفین کو سر پکڑنے پر مجبور کردیتی ہیں”۔

آج کل کرونا لاک ڈاؤن کے دوران صارفین انٹرنیٹ استعمال کر کے اپنا وقت اچھا گزار رہے ہیں اور وہ اسی کے ذریعے دوسروں کی حوصلہ افزائی بھی کررہے ہیں۔

دنیا کے مختلف ممالک میں کرونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن لگا ہوا ہے اور آوامناس احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے گھروں پر ہی مقید ہیں۔

انٹرنیٹ پر ایسی تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں سڑک پر رکھا ایک کچرے دان زمین سے اوپر ہوا میں نظر آرہا ہے۔یہ تصویر دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگئے اور وہ اس کے پیچھے پوشیدہ وجوہات تلاش کرنے لگے۔

لیکن تصویر شیئر کرنے والے صارف نے اس معمے کو حل کرتے ہوئے صارفین کی پریشانی کو دور کیا۔

کیا آپ کو بھی یہ کوڑے دان ہوا میں اوڑھتا ہوا نظر آرہا ہے؟۔

اگر ایسا ہے تو آپ بالکل غلط سمجھ رہے ہیں کیونکہ یہ کچرے دان کے ساتھ زمین پر پانی گرا ہوا ہے جو کوڑے دان کا سایہ معلوم ہورہا ہے

Please follow and like us:

Corona Virus Current Status in Pakistan

Follow all SOP. Keep social distancing, Wear mask