
کراچی میں مزید 2 افراد کرونا کے باعث جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں وبائی مرض سے اموات کی تعداد 13 ہوگئی۔
صوبائی وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے اموات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں مریض کراچی سے تھے۔ ایک کی عمر 82 اور دوسرے کی 60 سال تھی۔
وزیر صحت کے مطابق دونوں کو یکم اپریل کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ دونوں کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں تھی۔ ان کو کرونا مقامی سطح پر منتقل ہوا۔
انہوں نے کہا, 60 سالہ مریض امراض قلب میں بھی مبتلا تھا جبکہ دوسرے مریض کو گردوں کی بیماری لاحق تھی۔
محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 13 ہوگئی۔
اس کے ساتھ کرونا وائرس سے پاکستان میں اب 37 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔ پنجاب میں 11، سندھ میں 13، خیبر پختونخوا میں 9، گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں ایک موت رپورٹ ہوئی۔ گلگت بلتستان میں 2 ڈاکٹر بھی کرونا کے باعث وفات پا چکے ہیں
More Stories
فرح گوگی نے عمران خان کی ایما پر لوٹ مارکا بازار گرم کیا،عطا تارڑکا الزام
وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول لاہورکا دورہ، امن و امان اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا
IMRAN KHAN said, I KNOW EVERYONE BEHIND THE CONSPIRACY TO OUST MY GOVT