Khabren News.com

Be Updated

کراچی, یوسیز سیل کرنے کا فیصلہ واپس

سندھ حکومت نے یوسیز سیل کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جو علاقے متاثر ہیں صرف ان کو سیل کیا جائے گا۔

وزیراطلاعات نے بتایا ہے کہ یوسی سیل ہونے سے بہت بڑا مسئلہ پیدا ہوگا،ڈپٹی کمشنرایسٹ کو ہدایت دے دی گئی ہے کہ جن جگہوں پر وائرس کے متاثر مریض موجود ہیں صرف وہ گلیاں سیل کریں۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرز کو اقدامات کرنے کی ہدایت جاری ہدایت کردی گئی ۔

ناصر حسین شاہ نے وضاحت کی کہ یو سی سیل کرنے سے بہت بڑا مسئلہ ہوگا،اسی لئے مخصوص ایریا سیل کئے جائیں گے۔

آئی جی سندھ کا بھی کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ ميں یوسیز انتظامیہ کی نشاندہی کے بعد مخصوص گلیاں ہی سیل کی جائیں گی، ڈی آئی جی اور ڈی سی ایسٹ کی نشاندہی پر فورس تعینات کریں گے

Please follow and like us:

Corona Virus Current Status in Pakistan

Follow all SOP. Keep social distancing, Wear mask