Khabren News.com

Be Updated

کراچی میں کرونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں کو سیل کرناشروع

پولیس ، رینجرز اور شہری انتظامیہ نے عالمی وبا کرونا وائرس کی وجہ سے کراچی کے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کو سیل کرنا شروع کردیا ہے۔ متعلقہ علاقوں میں کنٹینر اور رکاوٹیں لگا کر لوگوں کو گھروں تک محدود کیا جا رہا ہے۔

ضلع ايسٹ کراچی کے متاثرہ علاقوں کی فہرست تيار کرلی گئی ۔ متاثرہ علاقوں کو بند کر کے سختی سے عمل کیا جائے گا۔

ڈالمیا کی کچھ گلیوں کو کنناتے لگا کر سیل کردیا گیا۔

ڈالمیا کے اطراف جانے والے بھی تمام روڈ مکمل بند ہیں۔

راشد منہاس روڈ کو بھی میلینم کے مقام پر سیل کردیا گیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی جانے والی سڑک بند کردی گئی۔

گلزار ہجری اور گلشن اقبال کی مختلف سڑکیں بند کردی گئیں۔

گلستانِ جوہر کے مختلف بلاکس کی تمام گلیاں ٹرک اور کنٹینر لگا کرمکمل طور پر سیل کردی گئی ہیں۔

پہلوان گوٹھ جانے اور آنے والے راستے بھی سیل کر دیئے گئے ہیں۔

کرونا کی وبا پر قابو پانے کیلئے ضلع ايسٹ کی متاثرہ يوسيز کے مختلف علاقوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔ جن يوسيز کوسيل کرنا ہے وہاں رکاوٹيں کھڑی کردی گئی ہيں۔ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے علاقہ مکینوں کو گھروں میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پولیس، رینجرز اور ٹریفک پولیس بھی مختلف سڑکوں پر تعینات ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کے پیش نظر صوبہ سندھ میں جاری لاک ڈاؤن کی شہریوں کی جانب سے خلاف ورزی کرنے پر پولیس کی کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

گزشتہ روز 11,2020 اپریل کو وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِصدارت اجلاس میں ضلع جنوبی میں بھی کچھ علاقے سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ سندھ حکومت نے ہفتہ 11 اپریل2020 کو ڈپٹی کمشنر شرقی کی جانب سے 11 یوسیز کو سیل کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

اس حوالے سے وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے علاقوں کو سیل کرنا عوام کے لیے تکلیف دہ ہوگا، جن گلی محلوں میں کیسز سامنے آئیں گے، صرف انہیں سیل کیا جائے ۔

کراچی کے کون کون سے علاقے کرونا سے متاثر ہیں؟۔ ان کی فہرست عوام کی سہولت کیلئے ذیل میں دے دی گئی ہے۔

https://khabrennews.com/

Please follow and like us:

Corona Virus Current Status in Pakistan

Follow all SOP. Keep social distancing, Wear mask