Khabren News.com

Be Updated

کراچی سیل کئے گئےعلاقوں میں سناٹا،سخت پہرا

کراچی کے ضلع شرقی کی 11 يونين کميٹيوں کے کرونا سے متاثرہ علاقوں کی گلياں سيل کردی گئی ۔ ان علاقوں میں ہوکا عالم ہے اور سڑکوں پر سناٹا ہے۔

کراچی کے ضلع شرقی کی 1يوسيزکے متاثرہ علاقوں کی گلياں مکمل سيل۔ متاثرہ علاقوں کی گليوں کو ٹينکرزاور رکاوٹيں لگا کر بند کرديا گيا ہے۔

ابوالحسن اصفہانی روڈ پے معروف بيکری کے قريب راستہ بند ہے۔ گلزار ہجری جانے والا راستہ واٹر ٹينکر لگا کر بند کرديا گيا ہے۔ گلزار ہجری کی يوسی29 ميں 21 افراد کرونا وائرس سے متاثرہيں۔ ادھر جوہر اسکوائر اور گلشن اقبال 13 ڈی کی متاثرہ گلياں بھی سيل ہیں۔ پولیس اور رینجرزکےجوان 24 گھنٹےسخت پہرہ دينے ميں مصروف ہيں

Please follow and like us:

Corona Virus Current Status in Pakistan

Follow all SOP. Keep social distancing, Wear mask