
انڈونیشیا کے جزیرے ’کراکاٹاؤ پر آتش فشاں پہاڑ پھٹنے کی خطرناک آوازیں دور دراز علاقے تک سنی گئیں جس نے سننے والوں کو خوف میں مبتلا کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ انڈونیشیا کے جزیرے میں پیش آیا۔ آتش فشاں کے دوران پہاڑ کے اندرونی حصے میں موجود گرم لاوا شدت سے ابل رہا تھا۔
تاہم اس دوران لاوے کا اخراج نہیں ہوا، لیکن اس واقعے کے دوران آتش فشاں کی آوازیں 150 کلومیٹر دور دارالحکومت جکارتہ میں بھی سنی گئیں۔ اس سے قبل 2018 میں ’کراکاٹاؤ‘ کے مقام پر آتش فشاں پھٹا تھا جس نے ایک خطرناک سونامی کو جنم دیا، اس قدرتی آفت کے باعث 420 سے زائد افرار مارے گئے تھے۔
Please follow and like us:
More Stories
فرح گوگی نے عمران خان کی ایما پر لوٹ مارکا بازار گرم کیا،عطا تارڑکا الزام
US ‘deeply concerned’ over SHC’s order to release accused in Daniel Pearl case
Only Imran Khan can accept israel as an state, Says Mansoor Ali Khan