Khabren News.com

Be Updated

پندرہ اپریل سے دکانیں کھول دیں گے،چیئرمین سندھ تاجر اتحاد

چیئرمین سندھ اتحاد جیمل پراچہ کا کہنا ہے کہ ہم 15 اپریل سے دکانیں کھول دیں گے، لاک ڈاؤن بڑھایا گیا تو ملازمین کو کو نکالنا پاڑیگا۔

منگل کے روز کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں چیئرمین سندھ تاجر اتحاد جمیل پراچہ کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سے کشمور تک تاجروں کی حالت بدتر ہوگئی ہے،اپنے ملازمین کو مشکل سے ایک ماہ کی تنخواہ دی۔

لاک ڈاؤن میں توسیع کے امکان پر بات کرتے ہوئے چیئرمین سندھ تاجر اتحاد نے کہا کہ اگر لاک ڈاؤن بڑھایا تو ملازمین کو ملازمتوں سے نکال دیا جائے گا اور دکانوں کی چابیاں وزیراعلیٰ ہاؤس میں دے دیں گے۔

سندھ تاجر نے اس بات کا عندیہ بھی دے دیا کہ ہم ہر صورت 15اپریل سے تمام دکانیں کھول دیں گے۔ حکومت لاک ڈاؤن نہ بڑھائے پورا کرفيو لگائے۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ تجویز بھی دے دی کہ بينک سے قرض ملے تو 3ماہ بھی گھر ميں بيٹھ سکتے ہيں۔

:الیکٹرونک مارکٹس صدر کراچی

دوسری جانب گفتگو کرتے ہوئے صدر الیکٹرونک مارکٹس کراچی محمد رضوان عرفان کا کہنا تھا کہ 30 ہزار خاندان ہمارے سے جڑے ہیں، جنہیں ایک وقت کے کھانے کے لئے بھی انتظار کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے قبل ہم سے کہا گیا تھا کہ تمام معاملات میں اعتماد میں لیا جائے گا، ہمیں میٹنگ کیلئے بلایا جائے گا، تاہم ابھی تک ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ ہم حکومت سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں، ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، اتنے لوگوں کو تو راشن ہم نے بانٹے، کل ہم کراچی کی مارکیٹیں کھول دیں گے، ہم دکان داروں کو تین چیزیں بتائیں گے، ہمیں اپنے اپ کو، دکان داروں کو اور خریداروں کو محفوظ رکھانا ہے، ابتدا میں لوگ نہیں آئیں گے، ہم آپس میں لین دین سے کام چلائیں گے، ہمارے پاس زیادہ ذمے داریاں ہیں۔

کراچی کنوینرریسٹوران ایسوسی ایشن

کنوینرریسٹوران ایسوسی ایشن کراچی اطہر چاؤلہ کا بھی اس سلسلے میں کہنا تھا کہ ریسٹورنٹس کی بندش سے بیروز گاری بڑھ گئی ہے، ریسٹورنٹس کی بندش سے لوگوں کے گھروں میں اللہ معاف کرے فاقوں کی نوبت آگئی ہے۔

اطہر چاؤلہ نے بتایا کہ اس وقت ملک میں تقریبا1 لاکھ کے قریب ریسٹونٹس موجود ہیں، جس میں ایک اندازے کے مطابق 20 سے 22 لاکھ لوگ کام کرتے ہیں، جس میں دیہاڑی دار اور کم آمدنی والو کی تعداد زیادہ شامل ہیں۔

انہوں نے اس بات کا بھی اشارہ دیا کہ حکومت نے ہمیں کچھ روز قبل اس بات کا یقین دلایا تھا کہ کھانے پینے کیلئے پارسل ڈیلوری اور بیکریز 15 اپریل سے کھول جائیں گے۔

Please follow and like us:

Corona Virus Current Status in Pakistan

Follow all SOP. Keep social distancing, Wear mask