Khabren News.com

Be Updated

پاکستان میں کرونا نہ پھیلنےکی غلط فہمی میں کوئی نہ رہے- وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاريخ کا سب سے بڑا پيکيج ديا ہے،لاک ڈاؤن سے يوميہ اجرت والا سب سے زيادہ متاثرہوگا چلينج يہ ہے کہ کرونا بھی نہ پھيلے اورمعاشرے کا خيال کيسے رکھا جائے- تعميراتی صنعت اور شعبہ زراعت کو کھولا گيا ہے- ٹائيگرز فورس ميں چھ لاکھ نوجوان رجسٹرڈ ہوچکے ہيں

ہفتے کو لاہور کےگورنر ہاؤس ميں وزيراعظم ريليف فنڈ کی تقريب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مشکل ميں مسلمان کے ايمان کا پتہ چلتا ہے کرونا کی وبا مشکل وقت اور قوم کا امتحان ہے

وزيراعظم نے کہا کہ جن ملکوں کی ترقی کی مثاليں ديتے تھے آج ان کے حالات ديکھيں ان ملکوں کا يہ حال ہوگيا تو ہمارے تو حالات پہلے ہی اچھے نہيں ہیں اس ليے کرونا کی وبا پاکستان کيلئے بہت بڑا امتحان ہے

وزيراعظم نے کہا کہ قوم اس چيلنج سے نکلے گی تو بالکل مختلف قوم ہوگی . اسلامی فلاحی رياست کے نظريے کو ہم بھول چکے ہيں

وزيراعظم نے مزید کہا کہ اسلام کيا ہے اس پر ہم نے دنيا ميں مثال بننا تھا. بدقسمتی سے ہم اپنے وژن اور نظريے سے بہت دور چلے گئے. کيا اس چيلنج کے مقابلے ميں ہمارا ملک کھڑا ہوگا. بدقسمتی سے اسلام کو ووٹ لينے اور ديگر وجوہات کيلئے استعمال کيا جاتا ہے

عمران خان نے کہا کہ ملک میں 5 سے6کروڑ افراد پہلے ہی غربت کی لکیرسے نیچے ہیں. کرونا ہمارے لیے بہت بڑا چیلنج ہے جن لوگوں کے پاس ملک میں وسائل ہیں ان کو تعاون کرنا ہوگا

وزیراعظم نے کہا کہ روزانہ کمانے والے افراد اس وقت گھر بیٹھے ہیں کنسٹرکشن کے ذریعے شہروں میں لوگوں کو روزگار مل سکتا ہے،کرونا کے خلاف جنگ بہت لمبی ہے. کرونا کسی کو نہیں بخشے گا اور کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ یہ وائرس ملک میں نہیں پھیلے گا

Please follow and like us:

Corona Virus Current Status in Pakistan

Follow all SOP. Keep social distancing, Wear mask