
کرسمس تعطیلات کا نوٹیفکیشن 2020
این سی او سی کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ کرسمس کی چھٹیوں کے دوران کم سے کم ضروری سفر کریں اورکرسمس کے دوران سماجی دوروں اور تقریبات میں شرکت سے گریز کرنا چاہئے۔
این سی او سی نے کہا ہے کہ کرسمس شاپنگ کو کم سےکم ضروری سامان تک ہی محدود رکھاجائے کیوں کہ تحفےکےروایتی تبادلےسے وائرس پھیلنے کا امکان ہے۔
اس کےعلاوہ دوسری لہرکےدرمیان بڑے پیمانے پرگھریلو اجتماعات سےپرہیزکریں کیوں کہ کرسمس ٹری ٹرانسمیشن آبجیکٹ کے طور پر کام کرسکتا ہے۔
این سی او سی کے مطابق فرش پر پاؤں کے نشان میں کم ازکم 1 میٹر کا فاصلہ ہونا چاہئے، زائرین کو متبادل مبارک باد پر عمل کرنا چاہئے جیسے ہاتھ ہلا کر یا جھک کر سلام کرنا شامل ہے۔
یہ بھی کہا گیا ہےکہ چرچ میں کرسمس کی دعا کیلئےداخل ہونے والوں کی تھرمل اسکریننگ کا اہتمام کیا جانا چاہئے اورچرچ کے دروازے پر ہینڈ سینیٹائزر کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔وائرس سے بچنے والے اقدامات کے موضوع پر خطبات پیش کریں اورکرسمس کے دن چرچ کے کھڑکیاں اور دروازے ہواداری کیلئے کھول دئیے جائیں۔
این سی او سی نےمزیدکہاہےکہ چرچ میں کوئی قالین یا میٹ نہیں رکھی جائے اور بینچوں کو باقاعدگی سے کلورین ملے پانی سے دھو کر صفائی یقینی بنائی جائے،دعا کے دوران ہر شخص کو دوسرے شخص سے کم ازکم ایک میٹر کے فاصلے سے بیٹھنا چاہئے اورہر شخص کو سرجیکل ماسک لازمی پہننا چاہئے۔گرجاگھر میں لوگوں کومصافحہ،گلےملنےاورپھولوں کےتبادلے سےگریزکرناچاہئےاورہردوسری بیٹھنےکی قطار کو خالی چھوڑ دینا چاہئےجبکہ واٹرکولر استعمال نہیں کرنے چاہئیں۔چرچ کی دعا میں 15 سال سے کم عمر بیمار اور بوڑھے اور بچوں کی حوصلہ شکنی کریں۔
More Stories
فرح گوگی نے عمران خان کی ایما پر لوٹ مارکا بازار گرم کیا،عطا تارڑکا الزام
وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول لاہورکا دورہ، امن و امان اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا
IMRAN KHAN said, I KNOW EVERYONE BEHIND THE CONSPIRACY TO OUST MY GOVT