Khabren News.com

Be Updated

مولوی کاانکار، خیبر پختونخوا کے ڈاکٹر نے مریض کو غسل دیکر نمازے جنازہ خود پڑھائی

خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں مسجد کے مولوی نے کرونا وائرس سے انتقال کرجانے والے شخص کی نماز جنازہ پڑھانے سے انکار پر ڈاکٹر نے خود میت کو غسل دے کر نماز جنازہ پڑھائی اور تدفین بھی کردی۔

مشور نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق ضلع شانگلہ کی تحصیل بشام میں تعینات ڈاکٹر حافظ ثنا اللہ سرکاری سپتال میں کررونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج پر مامور ہیں۔

ڈاکٹر نے بی بی سی کو بتایا کہ کرونا وائرس سے فوت ہونے والا شخص دور دراز علاقے سے آیا تھا۔ جب ایک مقامی مولوی صاحب سے رابطہ کیا کہ تو انہوں نے جواب دیا کہ مجھے خوف آتا ہے۔ کرونا وائرس کے مریض کی جنازہ نہیں پڑھا سکتا۔

انہوں نے مولوی مسجد کا نام نہیں بتایا مگر مولوی صاحب نے انہیں مشورہ دیا کہ آپ خود پڑھا دیں ۔

Please follow and like us:

Corona Virus Current Status in Pakistan

Follow all SOP. Keep social distancing, Wear mask