Khabren News.com

Be Updated

لاہور میں پولیس کے مزید 2 اہلکاروں میں کوروناکی تصدیق

لاہور -لاہور میں  پولیس کے مزید 2 اہلکار وں میں کوروناکی تصدیق ہوگئی ، جس کے بعد کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کی تعداد5ہوگئی

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پولیس اسٹیشن نولکھا کے مزید2 اہلکار وں میں کوروناکی تصدیق ہوگئی ، جس کے بعد تھانےمیں تعینات کوروناسےمتاثرہ اہلکاروں کی تعداد5ہوگئی

پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ 928مریض ہیں جبکہ وائرس سے 11 اموات اور 6 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں

ترجمان ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ لاہور میں کوروناوائرس کے5 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں جس ک بعد تعداد 204 ہوگئی، ڈی جی خان سے213 ، ملتان 91 ، رائے ونڈ میں 142 مریض ہیں

ترجمان کے مطابق فیصل آباد میں کورونا وائرس کے5 ننکانہ صاحب 13، راولپنڈی 53، جہلم میں28 مریض جبکہ سیالکوٹ ، اٹک ، قصور میں ایک ایک مریض ہے

ہیلتھ کیئر ترجمان نے مزید بتایا گوجرانوالہ 14، گجرات میں91، منڈی بہاوالدین میں14 ، حافظ آباد 5 اور نارووال میں بھی کورونا وائرس کے2مریض زیر علاج ہیں

ملتان 2، وہاڑی 8، فیصل آباد 9، رحیم یار خان میں 3 ، ڈی جی خان میں 5 ،بہاولنگر 3، لودھراں میں 2 ، خوشاب، بہاولپور ، لیہ میں ایک ایک مریض ، سرگودھا 10، میانوالی میں 3مریض ہیں

Please follow and like us:

Corona Virus Current Status in Pakistan

Follow all SOP. Keep social distancing, Wear mask