Khabren News.com

Be Updated

سکھر میں تین بچیاں تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

سکھر کے علاقے صالح پٹ میں ایک ہی گھر کی تین کم عمر بچیاں کپڑے دھوتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔

سکھر کے علاقے صالح پٹ کے گاؤں وارث سنبانی میں کپڑے دھوتے ہوئے ایک ہی گھر کی 3 کم عمربچیاں تالاب میں گر گئیں۔ ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے تینوں بچیاں جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔

جاں بحق ہونے والی بچیوں میں نور خان شنبانی کی ساتھ 7 سالہ بیٹی خدیجہ، طالب شنبانی کی آٹھ 8 سالہ بیٹی گلزاراں  اور علی حسن شنبانی کی دس 10 سالہ بیٹی نصیباں شامل ہیں۔

تینوں بچیاں آپس میں چچازاد بہنیں تھیں۔ ایک ہی گھر سے بچیوں کے جنازے اٹھنے پر علاقہ شدید سوگوار ہوگیا۔

Please follow and like us:

Corona Virus Current Status in Pakistan

Follow all SOP. Keep social distancing, Wear mask