Khabren News.com

Be Updated

سندھ- جمعے کو 3گھنٹے کیلئے مکمل لاک ڈاؤن

سندھ 3 اپریل کے روز جمعے کے اجتماعات کے پیش نظر کرونا وائرس کے باعث لگائے گئے لاک ڈاؤن میں مکمل سختی کی گئی 

گزشتہ روز محکمہ داخلہ سندھ نے جمعہ کے لاک ڈاؤن سے متعلق نوٹيفکيشن جاری کیا تھا

 جمعہ کو 12 سے 3 بجے تک عوام کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی تھی جس کے بعد ساڑھے 3 سے ساڑھے 6 بجے تک دکانيں کھولی جاسکتی ہيں

محکمہ داخلہ کے مطابق مساجد کھلی ہوں گی اذان ہوگی لیکن صرف عملہ نماز ادا کرے گا

وزيراطلاعات سندھ ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ ہم علماء کرام کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ہماری بات سے متفق ہوئے انتظاميہ کو مکمل عمل درآمد کيلئے احکامات دے ديئے ہيں

وزيراطلاعات سندھ کا مزید کہنا تھا کہ سڑکوں پرٹريفک نہيں ہوگا اور جمعے کے اجتماعات پر پہلے ہی پابندی ہے چھوٹے بڑے دکانداروں سميت عام شہريوں کی جانب سے خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی

Please follow and like us:

Corona Virus Current Status in Pakistan

Follow all SOP. Keep social distancing, Wear mask