Khabren News.com

Be Updated

خواجہ آصف کو راہداری ریمانڈ کیلئےآج عدالت پیش کیا جائیگا

Khawaja-Asif-Arrest-day

Khawaja-Asif-December

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف کو راہداری ریمانڈ کے لیے آج جج محمد بشیر کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ( تفتیش شروع کی جائے گی)۔

خواجہ آصف پر عوامی عہدوں سے اثاثے بنان اور جعلی ذرائع آمدن بتانے سمیت 4 الزامات ہیں۔

نیب کے مطابق خواجہ آصف نے اثاثوں کے ذرائع آمدن اور اثاثوں کی دوسروں کے نام منتقلی کو چھپایا۔ خواجہ آصف کے 1991 میں 51 لاکھ کے اثاثے تھے جوکہ 2018 تک 221 ملین کے ہوگئے۔

سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کو گزشتہ روز نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیسز میں گرفتار کیا تھا۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کو عام انتخابات سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے غیر ملکی اقامہ رکھنے پر انہیں نااہل قرار دیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دیدی تھی۔

نیب حکام کے مطابق خواجہ آصف کیخلاف مجموعی اثاثوں کی چھان بین جاری تھی، ان کے اثاثے معلوم ذرائع آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے تھے، چیئرمین نیب نے اس حوالے سے تحقیقات کا حکم دے رکھا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ آصف کو دو بار طلب کیا گیا تھا تاہم وہ نیب کو ذرائع آمدن سے متعلق ممطئن نہیں کرسکے تھے، مزید تحقیقات کیلئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے جس کے نتیجے میں انہیں گرفتار کرلیا گیا

Please follow and like us:

Corona Virus Current Status in Pakistan

Follow all SOP. Keep social distancing, Wear mask