Khabren News.com

Be Updated

بلوچستان کے ضلع قلات میں 2 آئل ٹینکر ٹکراگئے، 2 افراد جاں بحق


لیویز کے مطابق حادثہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر پیش آٰیا، جہاں انجیرہ کے مقام پر 2 آئل ٹینکر اپس مے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں آئل ٹینکروں میں آگ بھڑک اٹھی۔

اطلاع ملتے ہی لیویز اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد بھڑکتی ہوئی آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ لگنے سے ایک آئل ٹینکر کا ڈرائیور اور کلینر جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں ورثاء کے حوالے کردیا گیا

Please follow and like us:

Corona Virus Current Status in Pakistan

Follow all SOP. Keep social distancing, Wear mask