
جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فوج نے پاکستانی حدود میں بلا اشتعال فائرنگ سے 4 شہریوں کو زخمی کردیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے شاردہ، شاہ کوٹ، ڈھڈیال سیکٹروں پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی, بھارتی فوج نے توپ خانے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے, پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے انڈین چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی و گولہ باری کے نتیجے میں چھری بسن والی گاؤں کی رہائشی بچی سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے
میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق بھارتی افواج نے جان بوجھ کر سویلین آبادی کو نشانہ بنایا
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ 2020 میں بھارتی فوج نے اب تک سیز فائر کی 708خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا ہے جب کہ 2020 میں بھارتی فوج کی سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور 42 زخمی ہوئے
More Stories
فرح گوگی نے عمران خان کی ایما پر لوٹ مارکا بازار گرم کیا،عطا تارڑکا الزام
وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول لاہورکا دورہ، امن و امان اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا
IMRAN KHAN said, I KNOW EVERYONE BEHIND THE CONSPIRACY TO OUST MY GOVT